نکسل علیحدگی پسندوں کا کشمیریوں کی حمایت کا اعلان


نئی دہلی: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے نکسل علیحدگی پسندوں نے کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق علیحدگی پسندوں نے انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والی اہم ترین شخصیت اور سابق سرپنچ دادو سنگھ کو بھی قتل کردیا۔

نکسل علیحدگی پسندوں کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے اقدام کو بھی بھرپور تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

نکسل علیحدگی پسند کا مؤقف ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے گٹھ جوڑ نے مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کیا ہے۔

اس سے قبل بھارت کی بڑی غیر مسلم شورش زدہ ریاست ناگا لینڈ نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اپنا الگ وفاقی دارالحکومت بنالیا اور قومی ترانہ بھی جاری کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ناگا لینڈ حکومت نے کہا کہ ریاست اب ایک آزاد ملک ہے جس پر بھارت نے زبردستی قبضہ کر رکھا تھا اور ناگا لینڈ نے کبھی بھی بھارت کے ساتھ الحاق نہیں چاہا تھا۔

بھارت نے 1947 میں زبردستی ناگا لینڈ پر قبضہ کر لیا تھا۔ گزشتہ 71 سالوں کے دوران آزادی اور اپنے حقوق کی خاطر جدوجہد کرنے والے ریاست کے ہزاروں لوگوں کو دہشت گرد بھارتی فوجیوں کی جانب سے قتل کیا جا چکا ہے جبکہ ناگالینڈ کی خواتین کی عزتیں بھی تار تار کی گئیں۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان کے اعلان پر ملک بھر کی عوام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج گھروں سے نکلی ہے۔

دن بارہ بجے سے ساڑھے 12 بجے تک  ٹریفک روک دی گئی جبکہ اشاروں اور شاہراہوں پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج کیا گیا۔

ٹھیک 12 بجے سائرن بجائے گئے اور قومی ترانہ پڑھا  گیا جس کے بعد کشمیر کا ترانہ بھی پڑھا گیا۔


متعلقہ خبریں