پی ایس ایل کے میچز پہلی بار بھارت میں نشر کیے جائیں گے


اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے میچز پہلی بار بھارت میں بھی لائیو ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے۔

اس سے پہلے پی ایس ایل کے پہلے اور دوسرے ایڈیشن کے میچز بھارت میں نشر نہیں کیے گئے تھے۔

بھارتی ویب سائٹس پی ایس ایل کے میچز کی لائیو اسٹریمنگ بھی دکھا سکیں گی۔

پی ایس ایل میں بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے ہوگا۔

میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانزکی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ایونٹ کے تین میں سے دو پلے آف مقابلے لاہور میں جب کہ فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، ملتان سلطانز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں