پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

petrol

ایک سال میں پٹرول 100 ڈیزل 113 روپے لٹر مہنگا


اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویز پر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67  پیسے، پٹرول 4 روپے69  پیسے، مٹی کا تیل 4 روپے 27 پیسے جبکہ ایل ڈی او کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لٹر تک کمی کی جائے گی۔

پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت سے ہوا جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے کیا جائے گا۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ’’نوید‘‘ سنائی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے بعد مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو تو عوام کو بھی فائدہ پہنچے اور آئندہ ماہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہوتی نظر آرہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں رکھی گئی رقوم کے فوائد عام آدمی تک کیسے پہنچیں ؟ اس پر بھی غور کیا گیا جبکہ ترقیاتی پروگرام کے لیے بجٹ میں 950 ارب روپے رکھے گئے ہیں جس کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں سے عوام کی زندگیوں پر مثبت اثر اور نوکریاں پیدا ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے بڑے منصوبے جلد مکمل کر کے فوائد عوام تک پہنچانے اور تمام بڑے منصوبوں کو مستقل بنیادوں پر مانیٹر کرنے کی ہدایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں