بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری


کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کی جانب سے بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ 

پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان ویمن کرکٹ سیریز 26 اکتوبر سے 4 نومبر تک جاری رہے گی۔ مہمان ٹیم 23 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق پاک بنگلہ دیش سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 28 اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ  30 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دو ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے جائینگے۔  پہلا ایک روزہ میچ 2 نومبرکو  جبکہ دوسرا ون ڈے میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی خواتین کرکٹ امپائرنگ کی دلدادہ


متعلقہ خبریں