وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس


لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس  ہوا ہے جس میں عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے تحت ہسپتالوں کی تعمیراورانہیں چلانے کیلئے مختلف تجاویزکا جائزہ لیاگیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مستقبل میں ہسپتالوں کی تعمیر کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیا جائے۔شعبہ صحت میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ کیلئے جامع بزنس ماڈل تیار کیا جائے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اس ضمن میں دنیا کے دیگر ممالک کے ماڈل کا جائزہ لے کر جلد حتمی سفارشات پیش کی جائیں۔سابق ادوار میں صحت جیسے اہم شعبے کو نظرانداز کیا گیا۔تحریک انصاف کی حکومت شعبہ صحت میں بہترین سروس ڈلیوری پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سروس ڈلیوری پر خصوصی فوکس کیا جائے۔شعبہ صحت کی بہتری کیلئے نئی اصلاحات متعارف کرائیں گے۔نئی اصلاحات سے مریضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولتیں ملیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  ہیلتھ سٹی کے قیام کے آئیڈیا کو عملی جامہ پہنانے کیلئے موثر حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی ۔
سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن  نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اسپتالوں کی تعمیر اورانہیں چلانے کے مجوزہ پروگرام کے خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی ۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹریزخزانہ، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت  مکمل کیا جائے،عثمان بزدار


متعلقہ خبریں