گرانٹ فلاور نے جس تھالی میں کھایا ،اسی میں چھید کیا، رمیز راجہ


کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹررمیز راجہ کی طرف سے  سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے بیان پر شدید تنقیدسامنے آئی ہے۔ 

سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنے وڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ رمیز راجہ  نے کہاہے کہ برطرفی کے بعد گرانٹ فلاور کو یہ نہیں کہنا چاہئے تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے انہیں گھومنے پھرنے کی آزادی نہیں تھی۔

سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ وہ6 سال تک قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ رہے ،اسکے باوجود انہوں نے جس تھالی میں کھایا ،اسی میں چھید کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرانٹ فلاور نے پاکستان میں 3مرتبہ ہیئر ٹرانسپلانٹ کرایا، مختلف مقامات پر بل بورڈز میں قومی ٹیم کے ساتھ ان کی تصاویر لگی تھیں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ گرانٹ فلاور  پاکستان میں اتنے ہی محفوظ تھے جتنا زمبابوے ، انگلینڈ یا نیوزی لینڈ میں ہوتے۔

رمیز راجہ نےکہا کہ گرانٹ فلاو ر کو اپنی آنکھوں سے لبرٹی مارکیٹ اور ریسٹورنٹس میں دیکھا جبکہ وہ بلا خوف و خطر سڑکوں پر جاگنگ کرتے بھی نظر آئے لہٰذا ملازمت چھوڑنے کے بعد انہیں اس طرح کے بیانات دینا نہیں چاہئیے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کے گٹھنے کا کامیاب آپریشن


متعلقہ خبریں