محسن عباس سے شادی، نازش جہانگیر نے سچ بول دیا

محسن عباس سے شادی, نازش جہانگیر نے سچ بول دیا

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان فیشن انڈسٹری کی ماڈل نازش جہانگیر نے محسن عباس کیساتھ شادی کی افواہوں سے تنگ آکر خودی ہی سچ بول دیا ہے۔

بیوی کی جانب سے بدسلوکی کے الزام کے بعد عدالت کی پیشیاں بھگتنے والے ڈی جے محسن عباس کی مشکلات کم نہیں ہوئی تھیں کہ سوشل میڈیا پر ان کی دوسری شادی کی خبریں گردش کرنا شروع ہو گئیں۔

تین روز قبل ایک خبر آئی تھی کہ محسن عباس اپنی دوست نازش جہانگیر سے شادی کر رہے ہیں لیکن گزشتہ روز اداکار نے خود ہی اس کی تردید بھی کر دی تھی۔

شادی کی خبریں سامنے آنے کے بعد ماڈل نازش جہانگیر نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر لکھا کہ بلاگر پیسے لے کر خبریں پھیلاتے ہیں اور کوئی سچ نہیں لکھتا۔

ماڈل نے لکھا کہ بلاگرز کو پیسے دے کر کوئی بھی خبر پھیلائی جا سکتی ہے اور یہ منافقت ہے۔

نازش جہانگیر نے محسن عباس کیساتھ شادی کی خبروں کی ترید کرتے ہوئے لکھا جھوٹی خبریں پھیلانا اس لیے بھی مایوس کن ہے کہ ان سے لوگوں کی عزت جڑی ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل انسٹاگرام پر ایک صارف نے محسن عباس اور نازش جہانگیر کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’ بہترین جوڑی ‘ جس کے بعد لوگوں نے شادی سے متعلق تبصرے شروع کر دیے تھے۔

بعض صارف نے محسن عباس کو برا بھلا کہا اور کچھ نے ان دونوں کی جوڑی کو بہترین بھی قرار دیا تھا۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر جب محسن عباس سے دوسری شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے اسے اپنے خلاف سازش قرار دیا تھا۔


متعلقہ خبریں