ایل پی جی کی قیمت میں 1 روپے 88 پیسے فی کلوگرام کمی کردی گئی


اسلام آباد: ایل پی جی کی قیمت میں 1 روپے 88 پیسے فی کلوگرام کمی کردی گئی ہے۔ 

سرکاری اعلامیے کے مطابق ‏11اعشاریہ 8 کلوگرام کےگھریلو سلینڈر 1327 روپے مقرر کی گئی  ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمت 112 روپے 88 پیسے فی کلوگرام مقرر ہوئی ہےجس کی وجہ سے گھریلوسلینڈر 22 روپے سستا ہوگیاہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)  نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ‏ہے۔

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویزبھی  دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہو گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67  پیسے فی لٹر، پٹرول کی قیمت میں 4 روپے69  پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27 پیسے جبکہ ایل ڈی او کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لٹر تک کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ کی مشاورت سے ہوگا جبکہ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے کیا جائے گا۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ’’نوید‘‘ سنائی تھی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے بعد مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو تو عوام کو بھی فائدہ پہنچے اور آئندہ ماہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہوتی نظر آرہی ہیں۔

عوام کے لئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان


متعلقہ خبریں