والڈ سٹی آف لاہور کی 16 تاریخی عمارتیں پنجاب گزٹ کا حصہ قرار


لاہور: شہر پناہ (والڈ سٹی آف لاہور) کی 16 تاریخی عمارتیں پنجاب گزٹ کا حصہ قرار دے دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق تحفظ ورثہ بورڈ کی منظوری کے بعد 16 عمارتوں کو والڈ سٹی اتھارٹی ایکٹ کے تحت تاریخی عمارتیں قرار دے دی گئیں.

سروے ٹیم کے مطابق والڈ سٹی لاہور میں 247 ایسی عمارتیں موجود ہیں جن کو تاریخی عمارتوں کا درجہ دینا باقی ہے.

یہ بھی پڑھیں: گرونانک دربار کو ثقافتی ورثہ قرار دیا جائے، نوجوت سنگھ سدھو

ابتدائی طور پر 34 عمارتوں کو تاریخی ورثہ  قرار دے دیا گیا ہے، جس میں سے 16 عمارتیں پنجاب گیزٹ کا حصہ بنی ہیں.

ان تاریخی عمارتوں میں حویلی کابلی مال، حویلی دینا ناتھ، حویلی بیج ناتھ، حویلی میاں سلطان، لال حویلی، D-747 ،D-748 ،D838 ،D750، علامہ اقبال کا گھر، A-12، نیویں مسجد، وکٹوریہ ہائی سکول، حویلی دھیان سنگھ، مسجد وزیر خان اور مریم زمانی مسجد شامل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں