قومی ائرلائن سے 1ہزار افراد کو فارغ کیا گیاہے،سی ای او پی آئی اے

اندرون ملک پروازیں: پی آئی نے کرایوں میں بڑی کمی کردی

فوٹو: فائل


اسلام آباد:پاکستان انٹر نیشنل ائرلائنز (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) ائر مارشل ارشد ملک نے کہاہے کہ اخراجات میں کمی کے لیے ایک ہزار افراد کو فارغ کیا گیا ہے۔ 

انہوں نے یہ بات آج مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اعلی سطح کے  اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتائی ۔

پی ائی اے کے سی ای او ائر مارشل ارشد ملک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ  کو ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ پی ائی اے اپنے اثاثے موثر انداز میں استعمال کرے۔پی آئی اے اپنے ریونیو اور مالیاتی نظم و نسق میں بہتری لائے۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ پی ائی اے انتظامیہ بہتری کے لیے قابل عمل، ازادانہ کارپوریٹ پلان بنائے۔پی ائی اے اپنا خسارہ کم اور بزنس و فلائٹ اپریشنز میں پائیداری لائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ قومی ائر لائن معاشی طور پر مستحکم ہواور لوگ مقامی و انٹرنیشنل روٹس کے مسافر اس پر انحصار کریں۔

اس موقع پر سی ای او پی ائی اے ائر مارشل ارشد ملک نے  ادارے کو خسارے سے نکالنے اور اخراجات کم کرنے کےحوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  اخراجات میں کمی کے لیے قومی ائر لائن سے ایک ہزار افراد کو فارغ کیا گیا ہے۔

انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ  اس مرتبہ پری حج فلائٹس اپریشن میں نوے فیصد کامیابی ملی ۔

یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کا خسارہ 426ارب روپے ہوگیاہے، وفاقی وزیر برائے ہوابازی


متعلقہ خبریں