نومولود بچوں کی شرح اموات میں پاکستان سرفہرست، اقوام متحدہ


نیویارک: اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان میں نومولود بچوں کی شرح اموات دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔ جہاں پیدا ہونے والے ہر22 میں سے ایک بچہ پہلے ماہ میں ہی موت کے منہ میں چلاجاتا ہے۔

اقوام متحدہ کے ایک ادارے یونییسیف نے 1990 سے 2016 تک کے اعدادوشمار کے مطابق ایک فہرست شائع کی ہے۔ فہرست میں تمام ممالک کی درجہ بندی نومولود بچوں کی شرح اموات کے مطابق کی گئی ہے۔

دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 26 لاکھ بچے پیدائش کے پہلے ماہ میں ہی موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔ لیکن کچھ ممالک میں نومولود بچوں کی اموات کی شرح دوسرے ممالک کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔

اقوام متحدہ کی فہرست کے مطابق پاکستان نومولود بچوں کے لیے خطرناک ترین جب کے جاپان محفوظ ترین ملک ہے۔

جاپان میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات دنیا میں سب سے کم ہیں۔ جہاں مرنے والے بچوں کی تعداد ہر 1111 میں سے صرف ایک ہے۔ جاپان کے مقابلے میں پاکستان میں پیدا ہونے والا بچے کے مرنے کا50 فیصد زیادہ امکان ہے۔

محفوظ ترین ممالک میں جاپان کے بعد آئس لینڈ دوسرے اور سنگاپور تیسرے نمبر پر ہے۔ فن لینڈ، سلووینیا، ایسٹونیا، سپرس، شمالی کوریا، نوروے اور لکسمبرگ بھی فہرست میں شامل ہیں۔

خطرناک ممالک میں وسطی جمہوریہ افریقا (سینٹرل افریقن ریپبلک) دوسرے اور افغانستان تیسرے نمبر پر ہیں۔ دیگر ممالک میں صومالیہ، لیسوتھواور گنی بساؤ شامل ہیں۔ جبکہ نسبتاً کم خطرناک ممالک میں جنوبی سوڈان، ائیوری کوسٹ، مالی اور چاڈ شامل ہیں۔

یونیسیف کی عہدیدارولیبالڈ زیک نے نوزائیدہ بچوں کی حفاظت کے لیے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ماؤں کو چاہیے کہ بچوں کو گرم کپڑے میں لپیٹ کر رکھیں۔ اپنے جسم سے انھیں گرمائش دیں اور انھیں اپنا دودھ پلائیں۔


متعلقہ خبریں