بلوچستان:کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد | urduhumnews.wpengine.com

کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائدکردی ہے، پابندی کا اطلاق یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک ہوگا۔ 

محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان نے یکم تا 10 محرم الحرام تک صوبہ بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے ڈبل سواری اور ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش، پوسٹرز اور وال چاکنگ پر بندی عائد کی ہے۔

سرکاری اعلامیےکے مطابق ماتمی جلوسوں کی راہ اور امام بارگاہوں کے قریب کی دکانو ں اورمکانات کی انتظامیہ سے اجازت لئے بغیر کرایہ داری پر بھی  مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہرقسم نفرت انگیز مواد ، کتابیں ، میگزین اور کیسٹس کی فروخت پر بھی پابندی ہوگی۔

ماتمی جلوس کے دوران ہر قسم کے بھکاریوں  اور بھیک مانگنے پر بھی پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ شعلہ بیانی اور نفرت انگیز تقاریر کرنے والے علماء کی کوئٹہ میں داخلے پر بھی 10 دن تک پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر ميں امن وامان کےلئے مذکورہ بالا اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صوبہ پنجاب اور سندھ میں بھی دفعہ 144کے تحت یکم سے دس محرم الحرام تک ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عشرہ محرم،ڈبل سواری پر پابندی،موبائل فون سروس کہاں معطل ہوگی؟


متعلقہ خبریں