سوات: گلوکارہ ثناء عمر اپنے بھائی کے ہاتھوں قتل


سوات میں مقامی گلوکارہ اوررقاصہ ثنا ء عمر کو مبینہ طور پر اس کے بھائی نے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیاہے۔ 

ثناء عمر کا تعلق سوات میں  مینگورہ کے نواحی علاقے بنڑ سے بتایا گیاہے۔

خاندانی ذرائع کا کہناہے کہ گلوکارہ و رقاصہ ثناء عمر  نے گزشتہ شب محفل موسیقی میں پیسے کمائے تھے جس کے بعد صبح ان کے بھائی  کے ساتھ پیسوں پر جھگڑا ہوا جس میں اسکے بھائی  نے اپنی بہن کو چھری کے وار سے شدید زخمی کردیا۔

واقعہ کے بعد ثناء عمر کو سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیاتھا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسیں۔

مینگورہ پولیس نے واقعہ  کی  رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: گلوکارہ ریشم کو خاوند نے قتل کر دیا


متعلقہ خبریں