سہ ملکی سیریز کا فائنل مقابلہ، آسٹریلوی کھلاڑی میچ سے باہر


ایڈن پارک: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے سہ ملکی سیریز کے فائنل مقابلے میں آسٹریلوی بلے باز کرسٹوفر آسٹن لین ایک بار پھر زخمی ہو گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں جاری فائنل میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے اہم کھلاڑی بازو کی انجری کے باعث کھیل سے باہر ہو گئے۔

اپنے بلند و بالا چھکوں کی وجہ سے مشہور اوپنر بلے باز پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کا بھی حصہ ہیں۔ انجری کے باعث ان کی پی ایس ایل کے میچز میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔

تاحال آسٹریلوی ٹیم کے ڈاکٹرز کی جانب سے انجری کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

سہ ملکی سیریز کا سیمی فائنل مقابلہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ سیمی فائنل مقابلے میں نیوزی لینڈ دو رنز سے شکست کھانے کے باوجود رن ریٹ کی بنیاد پر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

آسٹریلوی بلے باز گزشتہ ماہ بگ بیش لیگ کے میچز کے دوران بھی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی ون ڈے سیریز سے باہر کر دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں