مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورت حال خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، آرمی چیف

قربانی اور حب الوطنی کا جذبہ کسی بھی فوج کا خاصہ ہے

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورت حال خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے ترجمان کے مطابق گوجرانوالہ کورکے ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران آفیسرز اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ  پاکستانی عوام کی طرف سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پوری دنیا  کے لئے واضح پیغام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا اسٹرائیک کور کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

انہوں نے کہا کہ کشمیر آور کے ذریعے پاکستانی قوم نے  پوری دنیا کو پیغام دیا کہ وہ مشکل گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔

جنرل باجوہ نے کہا کہ آج  پاکستانی قوم نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے باسیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ پاکستانی قوم کا اظہار یکجہتی پوری دنیا کے لیے پیغام ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گوجرانوالہ کور کے ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔


متعلقہ خبریں