وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبروں کو مستردکردیا

petrol

ایک سال میں پٹرول 100 ڈیزل 113 روپے لٹر مہنگا


اسلام آباد:وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے نوٹیفیکیشن جاری ہونے میں کوئی صداقت نہیں۔

ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہوئی جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27پیسے لیٹر کمی اور پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر  فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا تھا کہ ‏عوام دوست حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدام اٹھایا گیاہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حکومت خود لینے کی بجائے براہ راست عوام کو منتقل کرےگی ۔

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا دوسرا سال قومی ترقی ،عوامی فلاح وبہبود اور ملک کیلئے نئی خوشخبریاں لیکر آئے گا۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر  حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67  پیسے، پٹرول 4 روپے69  پیسے، مٹی کا تیل 4 روپے 27 پیسے جبکہ ایل ڈی او کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لٹر تک کمی کی گئی ہے۔

پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت سے ہوا جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری


متعلقہ خبریں