ڈاکٹرعاصم کرپشن کیس کا گواہ احتساب عدالت میں پیش


کراچی: ڈاکٹرعاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کیس کے گواہ محمد حسن احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ بینکر کی جانب سے نیب کو دئیے گئے بیان کی کاپیاں عدالت میں پیش کردی گئیں۔

ڈاکٹڑعاصم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ”ہمیں گواہ کے بیان کی نقول فراہم کی جائیں۔ ہم اس سے جرح کرنا چاہتے ہیں۔”

عدالت نے آئندہ سماعت سے قبل وکیل صفائی کو گواہ کے بیان کی نقول فراہم کرنے کہ ہدایت کرتے ہوئے سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی۔

ڈاکٹرعاصم کیس:

26 اگست 2015 کو ڈاکٹرعاصم حسین کرپشن اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزامات کے تحت کراچی کےعلاقے کلفٹن سے گرفتار کیے گئے تھے۔ انٹیلی جنس ایجنسی کے سادہ لباس اہلکاروں نے انہیں حراست میں لیا تو اُس وقت وہ ہائرایجوکیشن کمیشن سندھ کےایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

رینجرز نے 27 اگست کو انھیں کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا اور کورٹ سے 90 روز کا ریمانڈ حاصل کرلیا تھا۔ جب کےریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انہیں 25 نومبر کو پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا تھا۔

پولیس کی تفتیش مکمل ہوئی تو نیب نے 17 دسمبر کو احتساب عدالت سے دوسری بار ان کا 7 روزہ ریمانڈ لیا تھا۔


متعلقہ خبریں