کراچی میں 200 سے زائد چینی باشندے ڈینگی کا شکار

مشتری ہشیار: ڈینگی نے اسلام آباد،کراچی، لاہور اور پشاور کو لپیٹ میں لے لیا

شہر قائد کراچی کے ایک ہی مقام سے 200 سے زائد چینی باشندے ڈینگی کا شکار ہو گئے، صوبائی وزیر صحت نے واقعہ کی تصدیق کردی۔

اس ضمن میں بات کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ ڈاکٹرعذرا فضل پیچوحو نے بتایا ہے کہ ہاکس بے میں قائم اٹامک اینرجی پلانٹ پرچائنیز کام کررہے تھےجنہیں ڈینگی مچھر نے نشانہ بنایا تاہم تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال سندھ میں ڈینگی بخار سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک مختلف اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 1072 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 1014 افراد کا تعلق کراچی شہر سے ہے۔

گزشتہ ماہ کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 815 تھی۔ ایک ماہ میں 200 سے زائد کیسسز سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگست سے دسمبر کے درمیان ڈینگی کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔ اس موسم میں شہریوں کو بہت زیادہ احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں