اسما قتل کیس،سپریم کورٹ نے ملزم کا چالان جمع کروانے کا حکم دے دیا

اسما قتل کیس،سپریم کورٹ نے ملزم کا چالان جمع کروانے کا حکم دے دیا| urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسما قتل کیس کے ملزم کا دس روز میں چالان جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس، جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اسما قتل کیس کے ازخود نوٹس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے؟ چالان کب تک عدالت میں پیش کیا جائے گا؟

خیبرپختونخوا کے ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم غلام نبی کو گرفتار کر لیا گیا ۔ اب جوڈیشل ریمانڈ پر ہے۔

سپریم کورٹ نے ملزم کا چالان جمع کرنے کا حکم دیتے ہوئے ازخود نوٹس نمٹا دیا۔

مردان کے علاقے گوجر گڑھی کی رہائشی چار سالہ اسما کی لاش 15 جنوری کو گھر کے قریب کھیتوں سے ملی تھی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اسما قتل کا ازخود نوٹس لیا تھا۔

مردان پولیس نے 7 جنوری کو ڈی این اے میچ ہونے کی بنیاد پر 15 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔


متعلقہ خبریں