مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی سفارتی کانفرنس بلائی جائے گی

بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والی مظلوم خواتین

فائل فوٹو


اسلام آباد: اقوام عالم کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت سے آگاہ کرنے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے حکومت نے مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی سفارتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس کا اہتمام وزارت قانون کرے گی اور اس میں مخلتف ممالک کے سفارتکاروں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

یاد رہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر کے قائدین سے رابطہ کیا ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جرمن چانسلر اینجلا مرکل اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید کے نام قابل ذکر ہیں۔

وزیراعظم نے ان رہنماؤں کو کشمیر میں جاری بھارتی بربریت سے متعلق آگاہ کیا اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے قدم بڑھانے کو کہا۔

وزیراعظم کے علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی اس مسئلے کے حل کے لیے کافی متحرک ہیں۔

انہوں نے ‏کویت کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الحماد الصباح، بیلجیم کے وزیر خارجہ ڈیڈیئر رائنڈرز اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سمیت دیگر عالمی شخصیات سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے رابطہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں