ڈاکٹرعسکری حیدر کے قاتلوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی


کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گزشتہ روز قتل ہونے والے سرجن ڈاکٹرعسکری حیدر کے قاتلوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہے کہ دو ملزموں نے ڈاکٹر عسکری حیدر کی گاڑی رو کا اور پھر پیچھا کر کے فائرنگ کردی۔دوسری طرف  سی ٹی ڈی نے کالعدم لشکر جھنگوی کے اہم رکن شریف اللہ کو گرفتار کرلیاہے۔

نیو کراچی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ایک کارلفٹرکوبھی  پکڑلیاہے۔

کراچی کے علاقےگلشن اقبال میں سرجن ڈاکٹرعسکری حیدر کی گاڑی روکنےاورفائرنگ کےواقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج  میں دو ملزموں کو گاڑی روکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ملزم گاڑی کی دونوں جانب کھڑے نظر آرہے ہیں۔ ڈاکٹرعسکری حیدرنےگاڑی بھگانےکی کوشش کی توملزموں نےپیچھاکیا۔پتلون بوشرٹ میں ملبوس ملزموں میں سے موٹرسائیکل چلانےوالےملزم نےکالے رنگ کاہیلمٹ پہن رکھا تھا۔

موٹرسائیکل کے پیچھے بیٹھے ملزم نے گاڑی پر گولیاں برسائیں۔ مقتول ڈاکٹر نے زخمی حالت میں کچھ فاصلے تک گاڑی  بھی چلائی۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کالعدم لشکر جھنگوی کے اہم رکن شریف اللہ کو گرفتار کرلیاہے۔ ملزم کے قبضے سے دو لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے۔ ملزم شریف اللہ  نے چوبیس جولائی کو ناظم آباد میں بینک سے چونتیس لاکھ روپے لوٹے تھے۔

ملزم شریف اللہ شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم پر بم دھماکے میں ملوث نعیم کا بھائی ہے۔

نیو کراچی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ایک کارلفٹرکو گرفتار کرلیا۔فوٹیج میں ملزم کو گاڑی چوری کرکے لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور تیموریہ کے علاقے سے چوری ہونے والی کاربرآمد کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: سوات: گلوکارہ ثناء عمر اپنے بھائی کے ہاتھوں قتل


متعلقہ خبریں