خیبرپختونخوا کے خواجہ سرا ووٹ کا حق مانگنے عدالت پہنچ گئے


پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے خواجہ سراؤں کے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ میں خواجہ سراؤں کے حقوق سے متعلق دائر درخواست کی سماعت دو رکنی بینچ نے کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈز بن گئے ہیں، اب انہیں ووٹ کا حق بھی دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ خواجہ سراؤں کو سال 2018 کے عام انتخابات میں بطورامیدوار حصہ لینے کی اجازت دی جائے اور کاغذات نامزدگی میں خواجہ سراؤں کیلئے الگ خانہ شامل کیا جائے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر جواب طلب کرلیا ہے۔

خواجہ سراؤں نے پشاور ہائی کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت درخواست دائر کی ہے۔ جس میں انہوں نے پاکستانی شہری ہونے کے ناطے اپنے ووٹ کے حق کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں