کراچی کا بے اعتبار موسم، دن گرم، راتیں ٹھنڈی


کراچی: شہر قائد میں آئندہ دو روز میں شمال مشرقی علاقوں کی ہوائیں چلنے سے راتیں ٹھنڈی رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں آنے والے دو روزمیں شمال مشرقی علاقوں میں ہوائیں چلنے سے رات کے وقت موسم ٹھنڈا رہے گا۔ جب کے شب تین سے صبح چھ بجے تک دھند رہے گی، صبح کے وقت حد نگاہ کم رہنے کا امکان بھی ہے۔

آج کراچی کا درجہ حرارت 33 ڈگری ریکاڈر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ آج صبح شہر بھر میں درجہ حرارت 17 ڈگری اور نمی کا تناسب 96 فیصد رہا لیکن دن کا آغاز ہوتے ہی سمندری ہوائوں کی وجہ سے گرمی محسوس کی گئی ہے۔

انہوں نے پیشن گوئی کی کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شمالی ہوائیں دوبارہ چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرما میں تبدیلی کی وجہ شمالی ہواؤں کا منقطع ہونا اورجنوبی سمت کی سمندری ہوائوں کا غالب آنا ہے۔


متعلقہ خبریں