فواد چوہدری نے بیٹری پر چلنے والا رکشہ چلا کر دکھایا

لاہور: 29 غیر قانونی چنگچی باڈی بنانے والی فیکٹریاں سیل، 8 افراد گرفتار

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملک میں بجلی سے چاارج ہونے والی بیٹری پر چلنے والے رکشے اور موٹر سائیکل لانے کا اعلان کر دیا ہے۔

فواد چوہدری نے آج  پاکستان کونسل برائے قابل تجدید توانائی کا دورہ کیا، انہوں نے بیٹری سے چلنے والے موٹر سائیکل اور رکشہ کی سواری بھی کی ۔

اس موقع پر انہوں نے خود الیکٹرانک موٹر سائیکل اور رکشہ چلا کربھی  دکھا دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان موٹر سائیکل استعمال کرنے والا دنیا کا بڑا ملک ہے، برقی  موٹر سائیکل اور رکشے ملک کی ٹرانسپورٹ کا مستقبل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل اور رکشوں کو الیکٹرانک ٹیکنالوجی میں تبدیل کریں گے، الیکٹرانک موٹر سائیکل تیل کے بجائے بجلی سے چارج کی گئی بیٹری سے چلے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں تبدیلی سے ماحول میں موجود نقصان دہ  دھوئیں میں بھی  کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ میں غیر قانونی چنگچی رکشوں اور سی این جی سلنڈرز کے خلاف کارروائی


متعلقہ خبریں