جن نکالنے کے بہانے جعلی پیر نے کم سن بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سسرالیوں کی جانب سے تشدد سے زخمی شخص اسپتال میں دم توڑ گیا

سرگودھا: جعلی پیر نے جن نکالنے کے لیے 8 سالہ بچے کو مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ سرگودھا میں پیش آیا جہاں کم سن بچے علی رضا کی والدہ اسے جعلی پیروسیم شاہ کے پاس دم کرانے کے لئے لے گئی۔

پیر نے دعویٰ کیا کہ بچے پر جن قابض ہیں جنہیں نکالنا ضروری ہے، بعد ازاں وہ کئی گھنٹے تک علی رضا کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔

جعلی پیر کے تشدد کے باعث بچے کا جبڑا ٹوٹ گیا جبکہ اس کا مثانہ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

دوسری جانب بچے کے والدین نے جعلی پیر کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ کینٹ پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

یاد رہے کچھ ماہ قبل ضلع بہاول نگر میں جعلی پیر کے چیلے نے جن نکالنے کے لیے دس سالہ بچی کو مبینہ طور پر آگ لگا دی جس سے بچی کا گلہ جھلس گیا۔

آمنہ بی بی کو بیمار ہونے کی وجہ سے والدین پیر کے پاس لیکر گئے تھے جس نے بچی پر جن کا سایہ بتاتے ہوئے علاج شروع کردیا۔

دس سالہ بچی کی چیخوں پر گاؤں کے لوگ بھی جمع ہوگئے۔ آمنہ بی بی کو بے ہوش ہونے پر ریسکیو ٹیم اطلاع پر موقع پر پہنچ گئی۔

10 سالہ آمنہ بی بی کو شدید تشویشناک حالت میں بہاولپور وکٹوریہ اسپتال (بی وی ایچ) منتقل کردیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں