سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 سو روپے تک کی کمی ہو گئی ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کمی رہی۔ فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 88 ہزار روپے پر پہنچ گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 76 ہزار 132 روپے پر آ گئی۔

گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی۔ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی تھی اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 258 روپے کم ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں ایک سال میں سونے کی قیمت میں 34250 روپے اضافہ

رواں ہفتے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا، منگل کو سونے کی قیمت 100 روپے اضافہ کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 89 ہزار 100 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی تھی۔


متعلقہ خبریں