رواں ہفتہ اسٹاک مارکیٹ میں 1678 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 377 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: رواں ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا۔ ماہرین نے کاروبار میں مندی کی وجہ پاک بھارت کشیدگی کو قرار دیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ رواں ہفتہ مجموعی طور پر مندی کی لپیٹ میں رہی۔ ایک ہفتہ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہزار 678 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ بازار میں 30 اور 31 ہزار کی نفسیاتی حدیں برقرار نہ رہ سکیں۔

رواں ہفتہ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 31 ہزار 350 پوائنٹس سے گر کر 29 ہزار 672 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی

ہفتے بھر میں 61 کروڑ 76 لاکھ روپے سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ ایک ہفتہ کے دوران مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 256 ارب روپے کی کمی ہوئی۔

گزشتہ روز جمعہ کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 486 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔


متعلقہ خبریں