دفاتر میں پینے کے پانی کا خرچہ بچانے کیلئے سرکاری منرل واٹر تیار


اسلام آباد:سرکاری دفاتر میں پینے کے پانی کا خرچہ بچانے کے لیے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سرکاری منرل واٹر تیار کرلیا ہے۔ 

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر ریسورسز نے “سیف ڈرنکنگ واٹر” کے نام سے منرل واٹر کی 500 ملی لیٹر کی بوتلیں تیار کرلی ہیں۔

سرکاری منرل واٹر ابتدائی طور پر وزیراعظم آفس، جی ایچ کیو اور پارلیمنٹ ہاؤس میں استعمال کے لیے بھیجا جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم  عمران خان کی کفایت شعاری مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلی معیار کا سستا منرل واٹر متعارف کرایا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری منرل واٹر پر صرف ایک روپے فی لیٹر خرچہ آئے گا،مستقبل میں تمام سرکاری اداروں میں سرکاری منرل واٹر کا استعمال متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشوں کو برقی نظام پر منتقل کرنے کی منصوبہ بندی


متعلقہ خبریں