تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروخت کرنے والے میاں بیوی دھر لئے گئے


لاہور: مقامی پولیس نے تعلیمی اداروں کے باہرآئس اور دیگر منشیات فروخت کرنے والے میاں بیوی کو دھر لیا اور انہیں لاہور کی کینٹ کچہری میں پیش بھی کردیا گیا ۔ ملزمان سے دس کلو دو سو پچپن گرام چرس اور ایک سو دس گرام آئس برآمد کی گئی تھی ۔ 

تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروشی میں ملوث  میاں بیوی کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد علی کھوکھر نے کی۔

کیس کے تفتیشی افسر کے مطابق تھنہ شالیمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں میاں بیوی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ۔

مرتضی اور سلمی نامی دونوں میاں بیوی عدنان نامی شخص کیلئے کام کرتے تھے اورکافی عرصہ سے منشیات کا کاروبار کر رہے تھے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ مختلف تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروخت کرنا چاہتے تھے۔

عدالت نے تمام دلائل سننے اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے:  منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو سزائے موت اور50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا تجویز


متعلقہ خبریں