اسٹاک مارکیٹ میں لیکویڈیٹی بڑھانے کے لئے اہم اصلاحات لانے کا فیصلہ

اسٹاک مارکیٹ، کاروبار کے آغاز پر 145 پوائنٹس کی کمی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اسٹاک مارکیٹ میں لیکویڈیٹی بڑھانے کے لئے اہم اصلاحات لانے کا فیصلہ کیاہے۔ بروکروں کے لئے سرکلر 20 کا خاتمہ اور ڈائریکٹروں سے قرض پر سود کی ادائیگی کی جا سکے گی۔ 

سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لئے اجتماعی سرمایہ کاری  اسکیموں سے قرض کے حصول کی اجازت ہوگی۔

نیشنل کلئیرنگ کمپنی کی جانب سے بروکروں سے 10 فیصد اضافی مارجن اور 10 فیصد اضافی ہی کٹ کی وصولی بند کردی جائیگی۔

رسک مینیجمنٹ کے لئے لیکویڈٹی مارجن کے مختلف درجوں پر نظر ثانی کی جائیگی اور لیکویڈٹی مارجن صرف بڑے بروکروں پر عائد ہو گا۔

ایس ای سی پی کے مطابق ڈیلیورایبل فیوچر کنٹریکٹ مارکیٹ کے بروکروں کا بنیادی ڈیپازٹ اب مارجن کی شرائط کے لئے بھی استعمال ہو سکے گا۔

این سی سی پی ایل کی مارجن کی شرائط کو پورا کرنے کے لئے ملکیتی اکاوئنٹ سے اضافی مارجن کی شرط  بھی ختم کی جارہی ہے۔ مارجن فنانسنگ کے لئے سہ فریقی معاہدے کی شرط بھی ختم کردی جائیگی۔

سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا کہناہے کہ شریعہ کمپلائنٹ سیکیورٹیز کے لئے مرابحہ شئیر فنانسنگ کی منظوری  بھی دی جائیگی اور سرمایہ کاروں کی شناخت نادرا کی گائیڈ لائنز کے مطابق ہو گی۔

ایس ای سی پی کے مطابق ان اصلاحات کے لئے اسٹیک ہولڈروں سے وسیع مشاورت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عالمی درجہ بندی میں کمی


متعلقہ خبریں