بلوچستان حکومت کا معلومات تک رسائی کیلئے نیا قانون لانے کا فیصلہ

بلوچستان کابینہ میں مزید دو وزراء کا اضافہ | urduhumnews.wpengine.com

کوئٹہ :  معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، اس مقصد کے لئے بلوچستان حکومت نے اسمبلی سے جلد ہی ایک نیا قانون پاس کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرسرکاری تنظیم (ایسوسی ایشن فارانٹگریٹڈ بلوچستان )کے زیر اہتمام کوئٹہ میں ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں وکلاء ، سول سوسائٹی اور سیاسی کارکنوں کی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سمینار میں معلومات تک عوام کی رسائی کے لیے قانون میں تبدیلیوں سے متعلق بل میں حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات زیر غور آئے۔

سیمینار میں شریک شرکاء کا کہنا تھا کہ معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں تک بلا روک ٹوک معلومات کی فراہمی کے لیے اقدامات کرے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے اقلیتی امور اور رکن صوبائی اسمبلی دنیش کمار کا کہنا تھا کہ حکومت معلومات تک رسائی سے متعلق بل میں تبدیلیاں لارہی ہے اور جلد ہی اسے سمبلی سے پاس کر کے قانون بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ بلوچستان حکومت نے معلومات تک عام شخص کی رسائی کے لیے دیگر صوبوں سے پہلے یعنی 2005میں پہلی قانون سازی کی تھی لیکن وقت کے ساتھ اس میں تبدیلی لائی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق معلومات تک رسائی کا نیا بل دیگر صوبوں کے مقابلے میں قدرے بہتر اور جدید خطوط پر استوار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان کی پہلی مائنز اینڈ منرل ڈیویلپمنٹ پالیسی 2019 متعارف کرادی گئی


متعلقہ خبریں