کوہستان پل حادثہ، 24 افراد جاں بحق

کوہستان پل حادثہ، 24 افراد جاں بحق

پشاور: خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت نے کوہستان پل حادثے میں 24 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوہستان پل پر حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں 31 افراد سوار تھے جن میں سے 5 افراد کو بچالیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی جبکہ وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کے لیے اتوار کو کوہستان جائیں گے۔

واضح رہے کہ اپر کوہستان کی تحصیل کندیاں میں گزشتہ شپ پل ٹوٹنے کے باعث گاڑی نالہ میں گر گئی تھی۔ گاڑی میں سوار 5 افراد نے چھلانگ لگا کر جان بچا لی تھی جبکہ ہفتہ کی شام تک خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی تھیں جبکہ دیگر ڈوبنے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری پیش آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں کوہستان میں ویگن کو حادثہ، 17 افراد جاں بحق

مقامی پولیس کے مطابق گاڑی چڑھائی چڑھتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی تھی، واقعہ خراب سڑک اور گنجائش سے زائد سواریوں کے باعث پیش آیا۔ حادثہ کا شکار ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں سابق رکن صوبائی اسمبلی مولانا عبدالحنان کی پوتی بھی شامل ہے۔


متعلقہ خبریں