جی ڈی اے والے اپنی سیٹیں بچائیں،پیپلزپارٹی متحدہے،مراد علی شاہ

کورونا وائرس، سندھ میں اموات کی تعداد 299 تک پہنچ گئیں، وزیر اعلیٰ سندھ

فوٹو: فائل


ٹنڈو الہ یار: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ  جی ڈی اے والے اپنی سیٹیں بچائیں پاکستان پیپلزپارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی  متحد ہیں۔ 

ٹنڈو الہ یار میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ گھروں کے ڈرائنگ روموں میں بیٹھ کر سیاست نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا ’’میں سمجھتا ہوں کسی قسم کی سازشیں کر کے پیپلزپارٹی کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی  ہے، یہ تمام سازشیں ناکام  ہوجائیں گی۔‘‘

سید مراد علی شاہ نے کہا’’ ان کو میں سبق دیتا ہوں عوام کی خدمت کریں نہ کہ سازشیں کریں۔

وزیراعلی سندھ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کراچی میں کچرا اٹھانا ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کا کام ہے۔ ضلع ساؤتھ ، ملیر اور ایسٹ میں ان لوگوں نے سندھ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ کے حوالے یہ کام کیا ۔ اس کام میں صوبائی حکومت ان کی مدد کررہی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں گٹروں اورنالوں کی صفائی کرنا کے ایم سی کا کام ہے اس میں وفاقی حکومت نے ٹانگ اڑائی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسپیکر کا کام یہ ہے کہ سب کو ساتھ لیکر چلے ،آغا سراج درانی سینیئرسیاستدان ہیں وہ  سب کو ساتھ لیکر چلتے ہیں۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ آصف علی زرداری  ملک کا کمانڈر رہا ہے ، وہ بیمار ہیں لیکن اس کے باوجود وہ اپنے تمام تر کیسز کا سامنا کر رہے ہیں۔ آصفہ بھٹو اپنے والد سے ملنے اسپتال گئی تھیں ۔ انہوں نے اسکے ساتھ جو سلوک کیا اس کی سخت لفظوں میں مذمت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: قدرتی برساتی نالےپورے سندھ میں تجاوزات کی زدمیں ہیں، مراد علی شاہ


متعلقہ خبریں