ماڈل کورٹس کے چار ماہ مکمل ،بہترین جج کا ایوارڈ جاری کر دیا گیا


اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی ہدایت پر قائم کی گئیں ماڈل کورٹس کے چار ماہ مکمل ہوگئے ہیں اور ان عدالتوں کے حوالے سے  بہترین جج کا ایوارڈ بھی  جاری کر دیا گیاہے۔ 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد سہیل ناصر ماڈل کورٹس کے بہترین جج قراردئے گئے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان  جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر کو ایوارڈ سے نوازا۔

جج سہیل ناصر نے یکم اپریل 2019سے تیس جون 2019 تک سب سے زیادہ قتل اور منشیات کے کیس نمٹائے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر نے 69 قتل اور 98 منشیات کیسوں کا فیصلہ سنایا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر ان کیسز کی سماعت کے دوران 559 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر ماڈل کورٹس کے ڈی جی بھی ہیں۔

سہیل ناصر بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد بھی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جج سہیل ناصر کی کارکردگی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیے: چیف جسٹس پاکستان کا ماڈل کورٹس کی کارروائی کا براہ راست آن لائن مشاہدہ


متعلقہ خبریں