قومی بلے باز فخر زمان گھٹنے کی انجری کے باعث پری سیزن کیمپ سے باہر

پاکستان زمبابوے سیریز، فخر زمان کے کئی ریکارڈ |humnews.pk

لاہور: قومی بلے باز فخر زمان دائیں گھٹنے کی انجری کے باعث پری سیزن کیمپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی نے قومی کرکٹر کو ایک ہفتے کا آرام تجویز کر دیاہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی نے فخر زمان کے ایم آر آئی اسکین کا جائزہ لیااور اسکے بعد اسے ایک ہفتے کا آرام تجویز کردیاہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہناہے کہ کمیٹی نے فخر زمان کے لیے ری ہیب پروگرام بھی جاری کردیا ہے۔ پی سی بی کی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی 10 روز بعد فخر زمان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لے گی اور اس کے بعد فیصلہ کیا جائیگا کہ وہ پری سیزن کیمپ میں آسکتے ہیں یا نہیں۔

واضح رہے کہ  29جولائی کو قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ڈینگی میں مبتلا ہوگئے جبکہ سلامی بلے باز فخر زمان انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ان فٹ ہونے کے باعث دونوں کھلاڑی پری سیزن کیمپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

شاہین آفریدی ڈینگی بخار کا شکار ہونے کے باعث کیمپ سے باہر ہوئے۔ فاسٹ بولر 28 جولائی  سے مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

دوسری جانب انجری کے باعث فخر زمان نے تاحال کیمپ میں نیٹ پریکٹس کا آغاز نہیں کیا۔

گزشتہ روز فخر زمان کے دائیں گھٹنے کا ایم آر آئی اسکین کروایا گیا جس کی رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میڈیکل ایڈوائزری پینل کو موصول ہوگئی۔

پینل کی سفارشات کی روشنی میں فخر زمان کی کیمپ میں آئندہ شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی بلے باز فخرزمان نے متعدد عالمی ریکارڈز اپنے نام کر لیے


متعلقہ خبریں