چیئرمین نیب جمعرات کو کراچی میں کھلی کچہری لگائیں گے

احد چیمہ کی عدم پیشی نیب حکام برہم | HUM.TV

کراچی: چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال جمعرات کو ڈی جی نیب کراچی کے دفتر میں کھلی کچہری لگائیں گے۔

ڈی جی نیب کراچی محمد الطاف باوانی ودیگر متعلقہ افسران کرپشن سے متعلق عوامی شکایات وصول کریں گے۔

نیب کے دفتر میں دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے تک عوام اپنی شکایات درج کرواسکیں گے۔

ڈائریکٹر جنرل نیب محمد الطاف باوانی نے کہا ہے کہ عوام کرپشن کے خلاف بلاخوف نشاندہی کریں، ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں ودیگر قومی املاک میں خوردبرد کرنے والوں کے خلاف نیب قانون 1999 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

محمد الطاف باوانی نے یقین دہانی کرائی کہ قومی خزانے کو نقصان دینے والے افراد کیفرکردار تک پہنچیں گے۔

ڈی جی نیب کراچی نے شہریوں سے درخواست کی کہ عوام کھلی کچہری میں شرکت کرکے کرپشن کی نشاندہی کرکے اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔

شکایات شواہد کے ساتھ ای میل ایڈریس اور ٹیلیفون نمبرز پر بھی ارسال اور رجسٹر کرواسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں