دنیا کے  سب سے وزنی کرکٹر نے ٹیسٹ ڈیبیو کر لیا


دنیا کے  سب سے وزنی (ہیوی ویٹ )کرکٹر نے ٹیسٹ ڈیبیو کر لیا ہے، ایک سو چالیس کلو وزنی راہقیم کارنوال ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے دنیا کے بھاری بھرکم  کھلاڑی ہیں۔

کارنوال جمیکا ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف ویسٹ انڈیز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔

آل راؤنڈر کارنوال آف اسپنر ہونے کے ساتھ ساتھ لوئر آرڈر بیٹسمین بھی ہیں۔  ساڑھے چھ فٹ قد کے مالک چھبیس سالہ کارنوال گیند کو زبردست طاقت سے باہر پھینکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں کارنوال کو نہیں کھلایا گیا تھا۔

ویسٹ انڈیز نے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔  دونوں ٹیموں کا مقابلہ اہم لیکن میچ میں کارنوال کی کارکردگی دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نامی گرامی کرکٹرز بڑھاپے میں کیسے نظر آئیں گے؟ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل


متعلقہ خبریں