پاکستان کی ہندو برادری کے لیے خوشخبری


ویب ڈیسک: پاکستان کی ہندو برادری کے لیے خوشخبری۔ قیام پاکستان کے بعد بند ہونے والا سیالکوٹ کا تاریخی شوالہ تیجا سنگھ  مندر 72 سال بعد ہندو برادری کے لیے کھول دیا گیا۔

ہم نیوز کے نمائندے کے مطابق مندر کی تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ ہندو برادری مندر میں پوری آزادی کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کررھی ہے۔

سیالکوٹ کے وسط  میں  واقع خوبصورت اور فن تعمیر کا شاہکار شوالہ تیجا سنگھ مندر کی تاریخی عمارت کو دیکھنے کے لیے ہر کوئی اسکی طرف کھینچا چلا آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیا ٹھاکر کا بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کا اعلان

ہندو برادری نے مندر کھولنے پر حکومت پنجاب اور مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

عبادت کے لیےکھولنے کے بعد دور دراز سے سیاح بھی اس مندر کو دیکھنے کے لیے آرہے ہیں اور مندر کے نقش نگار کو اپنے کیمرے میں قید کررہے ہیں۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مندر کھولنے کے بعد اس کی تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔


متعلقہ خبریں