پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں چار روپے چالیس پیسے فی لیٹر کمی

سی این جی کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ

فائل فوٹو۔–


لاہور: پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں چار روپے چالیس پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے ۔

آل پاکستان سی  این جی ایسوسی ایشن کے مطابق پنجا ب میں سی این جی کی نئی قیمت کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے کردیا  جائے گا۔

سی این جی کی  نئی قیمت پچاسی روپے پچاس پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

 حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 4 روپے 59 پیسے سستا ہو کر 113 روپے 24 پیسے کا ہو گیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

مٹی کا تیل 4 روپے 27 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد 99 روپے 57 پیسے کا ہو گیا۔ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 5 روپے 63 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 91 روپے 89 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

اس سے قبل حکومت نمائندے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں کمی کا دعویٰ کر رہے تھے جبکہ وزارت خزانہ نے حتمی فیصلہ نہ ہونے سے متعلق کہا تھا کہ فی الحال نئی قیمتوں کا تعین نہیں کیا گیا۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبر دی تھی اور بتایا تھا کہ کتنے روپے کمی ہو گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 54 پیسے، مٹی کا تیل 4 روپے 27 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی جا رہی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 76 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری


متعلقہ خبریں