امریکی مخالفت کے باوجود تیل بیچ کے دکھائیں گے، ایران


ویب ڈیسک: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ  امریکی مخالفت کے باوجود تیل بیچ کے دکھائیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایرانی وزیر خارجہ نے لکھا ’’امریکہ نے ایران کو دفاع کے ذرائع سے محروم کیا اور ہم نے میزائل حاصل کیے۔‘‘

اپنے ایک ٹویٹ میں جواد ظریف کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ایران کو جوہری ایندھن سے محروم کیا، لیکن ہم نے اسے حاصل کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ ایران کے خلاف ہر حربہ استعمال کرنے کے بعد اب شکایتوں اور دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔

جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ اب ایران کو اپنے روایتی صارفین کو تیل فروخت کرنے سے روکنے کے لیے دھمکیاں دے رہا ہے، لیکن ہم تیل کسی بھی گاہک کو بیچ کر دکھائیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کو مخاطب کرتے ہوئے ایرانی ووزیرخارجہ جواد ظریف نے کہاکہ امریکہ دھمکیاں دینا بند کرے۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر پر ایران بھی پاکستان کا ہم آواز

امریکہ کی طرف سے اقتصادی پابندیاں لگنے کے بعد ایران کو اپنے روایتی صارفین کو تیل فروخت کرنے میں  دشواری پیش آرہی ہے۔


متعلقہ خبریں