انسداد دہشتگردی آپریشن نے پاک فوج کو بہترین حربی طاقت بنا دیا ہے،آرمی چیف

دہشتگردوں کو امن خراب کرنیکی اجازت نہیں دی جائیگی، جنرل باجوہ

فوٹو: فائل


لاہور:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز لاہور اور پنجاب رینجرز کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی آپریشن نے پاک فوج کو بہترین حربی طاقت بنا دیا ہے ۔ پاک فوج پوری طرح مستعد ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو  کور ہیڈ کوارٹرز لاہور اور پنجاب رینجرز کے دورہ کے موقع پرسرحدی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ۔

افسران اور جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی آپریشن نے پاک فوج کو بہترین حربی طاقت بنا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی سپاہ پر فخر ہے ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج کے افسران اور جوان ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورے اترے ہیں ۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج پوری طرح مستعد ہے ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  گزشتہ  تین روز سے لگاتار مختلف فارمیشنز کے دورے کر رہے ہیں ۔ سپہ سالار ان دوروں میں پاک فوج کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ بھی لے رہے ہیں اور افسران و جوانوں سے خطاب میں ان کا حوصلہ بھی بڑھا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے: مشرقی محاذ پر کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں، آرمی چیف


متعلقہ خبریں