ماں کا قاتل لاہور ہائی کورٹ سے بھی معافی نہ پا سکا


لاہور: عدالت عالیہ لاہور کے ڈویژن بینچ نے ماں کو قتل کرنے والے مجرم کو ماتحت عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا بحال رکھی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ملزم عامر نے گوجرانوالہ کی سیشن کورٹ کی جانب سے دی گئی سزائے موت کے خلاف اپیل کی تھی۔

بدھ کو اعلان کردہ فیصلے کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے سیشن کورٹ گوجرانوالہ کی اعلان کردہ سزا کو برقرار رکھا ہے۔

عامر پر الزام تھا کہ اس نے چارہ کاٹنے کے لئے استعمال ہونے والی درانتی کے وار سے اپنی والدہ شہناز کو قتل کر دیا تھا۔

تھانہ وانڈو پولیس نے آٹھ فروری 2015 کو مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

پانچ مئی 2015 کو گوجرانوالہ سیشن کورٹ نے ملزم کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔


متعلقہ خبریں