اتوار بازاروں میں سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی

اتوار بازاروں میں سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی

لاہور کے اتوار بازاروں میں سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے اور ایک ہفتے کے دوران سبزیوں اور پھلوں میں پانچ سے دس روپے کم  ہوئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ ہفتے 52 روپے کلو فروخت کی جانے والی پیاز  48 روپے میں فروخت ہورہی ہے جبکہ ٹماٹر 45 روپے کمی کے بعد 35 روپے فی کلو ہوگیا۔

دیسی لہسن دو روپے اضافے کے بعد 147 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ جبکہ گھیا کدو 36 روپے سے کم ہو کر 26 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا  ہے۔

اسی طرح گزشتہ ہفتے پالک 19 روپے اور اب 15 روپے فی  کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

110 روپے فی کلو فروخت ہونے والا سیب اب 100 روپے فی کلو دستیاب  ہے جبکہ 70 روپے کلو میں فرخت ہونے والا آم دس روپے کمی کے بعد 60 روپے فی کلو ہوگیا۔

مزید برآں 172 روپے میں فروخت ہونے والا انگور 20 روپے کمی کے بعد 152 روپے فی  کلو ہوگیا ہے۔


متعلقہ خبریں