امریکہ: صدارتی امیدوار برنی سینڈرز بھی کشمیریوں کی حمایت میں بول پڑے

برنی سینڈرز امریکی صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار

ہیوسٹن: امریکہ کے 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شریک ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار برنی سینڈرز نے موجودہ ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اس بات کی حمایت کرے کہ اسے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

بھارت کی جانب سے حملہ ہوا تو پاکستان جواب دے گا، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں منعقدہ اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے برنی سینڈرز نے بھارت کی انتہا پسند جنونی حکومت کے حالیہ اقدامات کی شدید مذمت کی اور واضح طور پر کہا کہ مودی حکومت کے اقدامات ناقابل قبول ہیں۔

امریکہ کے 77 سالہ بزرگ سیاستدان نے مطالبہ کیا کہ فی الفور مقبوضہ وادی کشمیر میں مواصلاتی رابطوں پر عائد پابندی کا خاتمہ کیا جائے، نافذ کرفیو ختم کیا جائے، مظلوموں کو اسپتالوں و ادویات تک رسائی دی جائے اور چھینے گئے بنیادی انسانی حقوق بحال کیے جائیں۔

امریکی انتخابات 2020 : پاکستانی نژاد فیض شاکر کا کردار اہم ہوگا

ہم نیوز کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کے ٹکٹ پر آئندہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے کے خواہش مند امیدوار برنی سینڈرز نے اپنی حکومت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بحالی کے لیے بھرپور آواز اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی صبح اسی سالانہ کنونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے زور دیا تھا کہ دنیا کو بیدار ہونا ہوگا کیونکہ جنوبی ایشیا میں دو ایٹمی طاقتیں ایک دوسرے کے مد مقابل کھڑی ہیں۔

عمران خان نے اپنے خطاب میں واضح کیا تھا کہ اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو پاکستان اس کا جواب دے گا۔

برنی سینڈرز کی آئندہ صدارتی انتخابی مہم کے نگراں پاکستانی نژاد فیض شاکر ہوں گے۔ یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ پہلے پاکستانی نژاد مسلمان امریکی ہیں۔


متعلقہ خبریں