جنگ ہوئی تو بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیں گے، فواد

وفاقی کابینہ: تھریٹ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ‏ایک بچے کی ویڈیو کو ایک طبقہ فروغ دے رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ معیشت کمزور ہے اس لئے کشمیر بھول جاؤ۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ جنگیں نہ تو مرضی سے ہوتی ہیں نہ ہی ختم مرضی سے ہوتی ہیں اور کئی بار کمزور معیشتوں نے معاشی سپر پاورز کو شکست دی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جنگ کی خواہش نہیں لیکن جنگ ہوئی تو بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیں گے۔

اس سے قبل وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی نے پاکستان پر حملے کی کوشش کی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کشمیر سے متعلق بھارت کی نیت ٹھیک نہیں، اس مسئلے پر پاکستان میں حزب اختلاف اور حکومت ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے دو بڑی غلطیاں کی ہیں اور اب مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر بھارت ایٹمی دھماکہ نہ کرتا توپاکستان ایٹمی طاقت نہ بنتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایٹمی جنگ نہیں چاہتے مگر ہمارے پاس پاؤ اور آدھا پاؤ کے بھی بم ہیں، بھارت جیسا ماحول چاہے گا ہم وہی ماحول بنائیں گے۔


متعلقہ خبریں