نیب قوانین میں تبدیلی، وزیراعظم کا تمام وزارتوں سے رابطہ

شریف خاندان عوام کے سامنے بے نقاب ہوگیا،مولانا کی سیاست ختم ہوگئی: عمران خان

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی احتساب بیورو (نیب) قوانین میں تبدیلی کے حوالے سے تمام وزارتوں سے رابطہ کرلیا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ وزیراعظم نے مجوزہ ترامیم پر تمام وزارتوں سے رائے طلب کر لی ہے۔

مسودہ تمام وزارتوں کو بھجوا دیا گیا جبکہ ترامیم سے متعلق تمام وزارتوں کو رائے تحریری طور پر دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کابینہ اجلاس، نیب قوانین میں تبدیلی کا کام تیز کرنے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں بھی نیب قانون میں تبدیلی کا ذکر کیا تھا تاہم متعدد وزراء نے کسی قسم کی تبدیلی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

ریمانڈ کی مدت 45 دن کرنے اور ٹیکس معاملات میں نیب کا دائرہ اختیار ختم کرنے سمیت 11 تبدیلیاں زیر غور ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ نیب قوانین میں تبدیلی کا کام تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں