امریکہ میں سفید فام کی فائرنگ: پانچ ہلاک ، تین پولیس اہلکاروں سمیت 21 زخمی


امریکہ: امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر اوڈیسا میں حملہ آور نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک اور تین پولیس اہلکاروں سمیت 21 کو زخمی کردیا ہے۔ زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

24 گھنٹوں میں امریکہ میں فائرنگ کا دوسرا بڑا واقعہ، 10 ہلاک

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے سفید فام حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ حملہ آور کی عمر 30 سال کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صورتحال معلوم کی اور پھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ اٹارنی جنرل نے حالات سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ ایف بی آئی اور دیگر امن و امان برقرار رکھنے کے ذمہ دار ادارے اپنا کام کررہے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آور نے فائرنگ کا آغاز ٹریفک سگنل پہ متعین پولیس اہل کار کو نشانہ بناکر کیا۔ حملہ آور اس کے بعد پوسٹل سروس کی وین زبردستی چھین کر فرار ہوا۔

امریکہ: سرکاری عمارت میں فائرنگ ، 12 ہلاک

حملہ آور نے چھینی گئی پوسٹل سروس کی وین ڈرائیو کرنے کے دوران بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس کی زد میں آکر لوگوں کی جانیں گئیں اور دیگر زخمی ہوئے۔

پولیس نے صورتحال دیکھ کر مجرم کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا۔

ذرائع ابلاغ نے ابتدا میں بتایا تھا کہ حملہ آوروں کی تعداد دو ہے لیکن اب امریکی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حملہ آور صرف ایک شخص تھا جو فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا ہے۔


متعلقہ خبریں