اے ٹی ایم توڑنے کا ملزم پولیس حراست میں دم توڑ گیا

صلاح الدین کے جسم پر کچھ نشانات ملے ہیں، آر پی او بہاولپور

رحیم یار خان میں اے ٹی ایم توڑنے کے الزام میں گرفتار صلاح الدین دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم کی رات گئے اچانک طبیعت خراب ہوئی اور اسے فوری شیخ زید اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے گرفتاری کے بعد گونگے پن کا ڈرامہ کیا تاہم بعد میں بول پڑا اور کئی وارداتوں کے اعتراف کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھیوں کے نام بھی اُگل دیئے۔

ڈی پی او رحیم یار خان نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

ملزم کی موت دوران تفتیش اسپتال لے جاتے ہوئے کیسے ہوئی؟ اس کی تفصیلات پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آ جائیں گی جسے مکمل کر لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں