کوہستان: نالے میں گاڑی بہہ جانے سے 24 افراد جاں بحق،12 نعشیں نکال لی گئیں

کوہستان: نالے میں گاڑی بہہ جانے سے 24 افراد جاں بحق،12 نعشیں نکال لی گئیں

کوہستان: سانحہ کوہستان میں برساتی نالہ برد ہونے والے 12 افراد کی نعشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ 12 کی تلاش جاری ہے۔ سانحہ میں جو گاڑی نالے میں گری تھی اس میں کل 31 افراد سوار تھے جن میں سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق پانچ نے چھلانگیں لگا کر خود کو بچا لیا تھا جب کہ دو کو مقامی افراد نے زخمی حالت میں ریسکیو کرلیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق 24 افراد تیز برساتی بالے کی بے رحم موجوں کی نذر ہو گئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق نالے میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش کے لیے بھرپور طریقے سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی متاثرہ خاندان سے تعزیت کے لیے کوہستان پہنچ گئے ہیں۔ بدقسمت خاندان کے افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔

خوفناک کار حادثہ، بچے سمیت 6 افراد جاں بحق

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پک اپ جب کوہستان کی تحصیل کندیاں میں بگڑو درہ کے مقام پر پہنچی تو لکڑی کا پل ٹوٹ گیا اور گاڑی برساتی نالے میں جا گری۔ اس دوران پانچ افراد نے چھلانگیں لگا کر خود کو بچایا جب کہ دیگر تمام نالے میں بہہ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا اور دو افراد کو زخمی حالت میں ریسکیو کیا لیکن پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے مزید افراد کی تلاش جب ان کے لیے ممکن نہ رہی تو ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ غوطہ خوروں کی خدمات حاصل کی گئیں۔

ہم نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں 31 افراد سوار تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے 24 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے دلی ہمدردی ظاہر کی ہے ۔ وہ کوہستان میں متاثرہ خاندان سے ملاقات کے علاوہ جائے حادثہ کا بھی دورہ کررہے ہیں۔

ڈیگاری کان حادثہ: جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی تعداد 9 ہوگئی

علاقہ پولیس کے مطابق امدادی سرگرمیوں میں ریسکیو 1122 اور پولیس سمیت مقامی افراد بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ہم نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ہم نیوز نے اپر کوہستان سے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کندیا میں جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔ سرکاری حکام وزیراعلیٰ کو صورتحال کے متعلق بریفنگ دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں