سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی تینوں شوگر ملز کھولنے کا حکم دے دیا


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی تینوں شوگر ملز کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔ ان میں حسیب وقاص شوگر ملز، چوہدری شوگر ملز اور اتفاق شوگر ملز شامل ہیں۔

بدھ کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے گنے کی خریداری سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے وکیل اعتزاز احسن نے موقف اختیار کیا کہ عدالت ملوں کو بند کرنے کی تاریخ بھی مقرر کرے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ ہم کسانوں کے مفاد میں ملیں کھول رہے ہیں، جہانگیر ترین کی ڈکٹیشن پر ملوں کو بند نہیں کریں گے۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ کھلنے والی ملیں اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کریں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس کی سماعت ہر ماہ کریں گے۔

جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا کہ شوگر ملیں کمشنر کے مختص کردہ پوائنٹ سے گنا اٹھائیں گی۔ کسان کی ٹرالی جتنے دن بھی شوگر مل کے باہر کھڑے رہے گی، خرچہ شوگر مل ہی اٹھائے گی۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ عدالت ایسے معاملات میں ہتھوڑے سے کام نہیں لے گی۔ انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں کوئی مل 180 روپے میں گنا نہیں خرید رہی۔


متعلقہ خبریں